0
Sunday 16 Aug 2015 17:57

صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ ملک اسحاق کی ہلاکت کا ردعمل ہے، رپورٹ

صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ ملک اسحاق کی ہلاکت کا ردعمل ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں حملے کی وجہ پنجاب میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ حملے کی وجہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق اور القاعدہ کے اہم افراد کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔ یاد رہے کہ ملک اسحاق کو 29 جولائی کو مظفر گڑھ میں تیرہ ساتھیوں سمیت اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب بدنام زمانہ دہشتگرد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا تھا۔ دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی ملکی ایجنسیوں کو ہدایت کردی ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کا پتہ لگایا جائے، آرمی چیف نے پیغام میں اس عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 480198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش