0
Sunday 16 Aug 2015 18:03

سانحہ اٹک، لاہور میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

سانحہ اٹک، لاہور میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی جائے۔ سی سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اہم سیاسی شخصیات کی سکیورٹی بھی سخت کر دی جائے اور انہیں نقل و حرکت محدود کرنے کا کہا جائے۔ سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کریں اور جہاں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دکھائی دے فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس چوکس ہے اور دشمن کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 480200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب