QR CodeQR Code

حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، اٹک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، تحریک منہاج

16 Aug 2015 20:22

اسلام ٹائمز: اٹک حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنمائو ں نے کہا ہے کہ دھماکے میں شجاع خانزادہ اور دیگر افراد کی شہادت پر افسوس ہے اور ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری، ضلعی امیر تحریک میجر محمد اقبال چغتائی، ضلعی ناظم حاجی خلیل احمد آہیر اور دیگر رہنمائوں مصباح اسحاق، عمر چشتی، سجاد نقشبندی، رائو آصف رزاقی، رائو عظمت علی اور سردار اعجاز سہو نے کہا ہے کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر دھماکہ قابل مذمت ہے۔ دھماکے میں شجاع خانزادہ اور دیگر افرادکی شہادت پر افسوس ہے اور ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں مگر یہ واقعہ حکومتی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جنرل حمید گل کی وفات سے ملک ایک محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 480230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480230/حکومت-امن-امان-قائم-کرنے-میں-مکمل-ناکام-ہوچکی-ہے-اٹک-واقعے-کی-بھرپور-مذمت-کرتے-ہیں-تحریک-منہاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org