0
Sunday 16 Aug 2015 23:26

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مشرقی حصے سے مل گیا جب کہ حکام نے طیارے میں سوار 54 افراد کی ہلاکت سے متعلق فی الحال تصدیق نہیں کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا سے اے ٹی آر 42-300 طیارے نے 54 مسافروں کو لے کراوکسیبل کے لئے پرواز بھری تو فضا میں بلند ہونے کے صرف 10 منٹ بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ مسافر طیارے میں 44 مرد و خواتین کے علاوہ 5 بچے اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے اوکبیپ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافر طیارے کا ملبہ دیکھا ہے تاہم حکام نے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار مسافروں کے زندہ بچنے یا نہ بچنے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 480257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش