0
Monday 17 Aug 2015 14:30

کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف رنگو پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے. رنگو پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس پولیس افسر (ایس ایچ او) غلام شبیر نے ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ ایکسپلوسو ایکٹ 1884ء کی دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور پروٹیکشن آف پاکستان آرڈینس کی دفعہ 16 کے تحت درج کی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی ہے جس میں حملے کا ذمہ دار لشکر جھنگوی کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حملہ ملک اسحاق کے قتل کا ردعمل ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں دیگر 18 افراد بھی ہلاک ہوئے، جن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حضرو شوکت علی شاہ بھی شامل تھے، جو شجاع خانزادہ کی سیکیورٹی پر معمور تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ کے قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 480313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش