QR CodeQR Code

سرگودھا، پرانی دشمنی کا بدلہ، خاتون سمیت 2 افراد قتل جبکہ 3 افراد زخمی

17 Aug 2015 19:58

اسلام ٹائمز: خاتون سمیت 2 افراد قتل جبکہ 3افراد زخمی کردیے۔ نواحی گاؤں کوٹلہ وطنی میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ خاتون سمیت 2 افراد قتل جبکہ 3افراد زخمی کردیے۔ نواحی گاؤں کوٹلہ وطنی میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھرکی ملازمہ سکینہ بی بی اور عرفان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات درینہ دشمنی کے باعث ہوئی ہیں۔ مقتول قتل کے مقدمہ میں 12سال کی سزا سے کچھ روز قبل ہی رہا ہوکر گھر آیا تھا جسے مخالفین نے فائرنگ کرکے اس کے گھر میں ہی قتل کردیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچا دی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 480386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480386/سرگودھا-پرانی-دشمنی-کا-بدلہ-خاتون-سمیت-2-افراد-قتل-جبکہ-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org