QR CodeQR Code

پاراچنار، انتظامیہ نے پکڑی گئی منشیات کو نذر آتش کردیا

17 Aug 2015 19:57

اسلام ٹائمز: منشیات کے خلاف اس مہم کے دوران 132 لیٹر شراب اور 40 کلو گرام ہیرئن کو حراست میں لیا گیا تھا


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی منشیات کو سپورٹس کمپلیکس میں نذر آتش کردیا گیا۔ اس دوران پاک آرمی کے کرنل طارق، کرم ملیشیا کے کرنل خاور، تحصیلدار محال نذیر احمد، تحصیلدار محمد نصیر کے علاوہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نعیم اللہ اور دیگر قومی مشران بھی موجود تھے۔ منشیات کے خلاف اس مہم کے دوران 132 لیٹر شراب اور 40 کلو گرام ہیرئن کو حراست میں لیا گیا تھا جسے سپورٹس کمپلیکس میں انتظامیہ اور صحافیوں کی موجودگی میں نذر آتش کر دیاگیا.


خبر کا کوڈ: 480387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480387/پاراچنار-انتظامیہ-نے-پکڑی-گئی-منشیات-کو-نذر-ا-تش-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org