0
Tuesday 18 Aug 2015 12:39

مولانا فضل الرحمان پہلی بار ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان پہلی بار ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کو منانے کے لئے نائن زیرو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے، تو متحدہ کارکنان نے ان کا روایتی طریقے سے پرتپاک استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کے امیر ایم کیو ایم رہنماؤں سے مذاکرات کے دوران انہیں استعفے واپس لینے کے لئے قائل کریں گے، جبکہ مذاکرات کے درمیان طے پانے والی بات چیت سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لئے لال قلعہ گراؤنڈ میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بریانی، حلیم اور بادام والے حلوے سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔ واضح رہے ایم کیو ایم کی جانب سے قومی و صوبائی اور سینیٹ کی نشستوں سے استعفے دینے کے بعد حکومت نے انہیں منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ثالث کا کردار ادا کرنے کے لئے کراچی بھیجا ہے۔
خبر کا کوڈ : 480508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش