0
Tuesday 18 Aug 2015 12:55

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ڈرائیور جاں بحق

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ڈرائیور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل مقامی سپر مارکیٹ سے خریداری کے بعد گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رشید گوڈیل اور ان کا ڈرائیور متین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا ڈرائیور دم توڑ گیا، جبکہ رشید گوڈیل کی حالت بھی شدید تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے ابتدائی بیانات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے رشید گوڈیل پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کے مطابق رشید گوڈیل کو 6 گولیاں سینے، جبڑے اور گردن میں لگی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل اپنے ساتھ کسی بھی قسم کی سکیورٹی نہیں رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 480510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش