QR CodeQR Code

بلیک میلنگ کا ایجنڈا رکھنے والوں کا احتساب قوم خود کرے گی، چوھدری حامد حمید

18 Aug 2015 23:08

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ن لیگ اس وقت سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے، جسکی قیادت دانشمندانہ فیصلے کر کے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان و امو رکشمیر چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ حکومت کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی، جمہوریت کی بقاء کیلئے مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس وقت سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے، جسکی قیادت دانشمندانہ فیصلے کر کے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔ انکا کہنا تھا کہ قوم بخوبی آگاہ ہے کہ کون کون سی جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے کام کر رہی ہیں اور ان کا ایجنڈا صرف بلیک میلنگ اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے ، آنے والے وقت میں ایسی جماعتوں کا عوام کڑا احتساب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 480537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/480537/بلیک-میلنگ-کا-ایجنڈا-رکھنے-والوں-احتساب-قوم-خود-کرے-گی-چوھدری-حامد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org