0
Tuesday 18 Aug 2015 22:29

ضرب عضب کی کامیابی ضروری ہے، نفرت انگیز تقاریر اور بیانات سے گریز کیا جائے، آر پی او سرگودہا

ضرب عضب کی کامیابی ضروری ہے، نفرت انگیز تقاریر اور بیانات سے گریز کیا جائے، آر پی او سرگودہا
 اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا زہر ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا تھا، جس میں کمی آئی ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ فرقہ پرستی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔ ضلع بھر کے جید علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ فوج ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں سے برسر پیکار ہے، جبکہ پولیس اندرونی محاذوں پر ان دہشتگردوں کی صفوں میں کہرام برپا کر چکی ہے، لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ نفرت انگیز، توہین آمیز تقاریر اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کیا جائے۔


خبر کا کوڈ : 480539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش