0
Sunday 26 Dec 2010 12:51

لاہور،خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں ایرانی فلم مسیح کی نمائش

لاہور،خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں ایرانی فلم مسیح کی نمائش
 لاہور:اسلام ٹائمز-پاکستان کے برادر ہمسایہ ملک جمہوری اسلامی ایران کو فلم سازی کے شعبہ میں ممتاز مقام حاصل ہے،اسکی بنائی ہوئی متعدد فلموں کو عالمی سطح پر فیسٹولز میں سراہا گیا اور بعض فلموں نے آسکر ایورڈز بھی حاصل کیے ہیں۔خانہء فرہنگ ایران لاہور میں فلمساز نادر طالب زادہ کی فلم مسیح کی نمائش کی گئی،جس میں مسلم عقائد کے مطابق حضرت عیسٰی (ع) کی زندگی کے اہم واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ فلم ساز سید نور اور اصغر ندیم سید نے شرکت کی۔انہوں نے ایرانی فلموں کو سراہتے ہوئے اِس تقریب کو مشترکہ فلم سازی کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 48064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش