0
Wednesday 19 Aug 2015 16:34

کوئٹہ، جعلی شناختی کارڈ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو 31 سال قید

کوئٹہ، جعلی شناختی کارڈ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو 31 سال قید
اسلام ٹائمز۔ انسداد رشوت ستانی کی مغوی عدالت کوئٹہ کے جج منیر احمد مری نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے مقدمے میں نامزد نادرا کے حکام، ایجنٹ اور ایک کارڈ ہولڈر سمیت 4 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 31 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نادرا کے آفیسر سید اسد کاظمی اور ڈیٹا انٹری آپریٹر دانش علی نے ایجنٹ محمد آصف کے ساتھ ملکر جعلی شناختی کارڈ کا لوگوں کو اجراء کیا، جبکہ عنایت اللہ عرف رحیم نے جعل سازی سے اپنے لئے پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام نے تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بعدازاں مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ گذشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے نادرا کے آفیسر سید اسد کاظمی اور ڈیٹا انٹر آپریٹر دانش علی کو دفعات 420، 468، 471 نادرا ایکٹ اور انٹی کرپشن ایکٹ کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنائی۔
خبر کا کوڈ : 480748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش