0
Wednesday 19 Aug 2015 20:33

رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنیکی سازش ہو سکتی ہے، آغا سراج درانی

رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنیکی سازش ہو سکتی ہے، آغا سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، بعض لوگ نہیں چاہتے کہ متحدہ قومی موومنٹ اسمبلی میں واپس آئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم اسمبلی میں واپس آئے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ملزمان کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا، ہر رکن اسمبلی کے ساتھ سیکیورٹی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 480785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش