0
Wednesday 19 Aug 2015 22:13

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن طلباء کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، مدثر عباس

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن طلباء کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، مدثر عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے کہا ہے کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن طلبہ کی علمی، تربیتی، فکری اور نظریاتی پیاس کو بجھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفٰی ہائوس لاہور میں تنظیمی شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن کے موقع پر ولایت نور ہدایت کانفرنس پاکستان کے لوگوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی، کنونشن میں پورے پاکستان کے اعلٰی تعلیم یافتہ طلباء شرکت کریں گے اور مختلف تعلیمی بورڈز میں اعلٰی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں کارکردگی شیلڈز تقسیم کی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے موقع پر پاکستان بھر کی اہم تعلیمی شخصیات، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور انجینئرز خطاب کریں گے، جس سے نہ صرف طلباء کی علمی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی بلکہ طلباء کے اندر علمی شعور بھی بلند ہوگا۔ کنونشن میں ہزاروں طلباء کی سالانہ شرکت آئی ایس او پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 480812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش