0
Thursday 20 Aug 2015 18:42

ملتان، عون رضا جام مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آباد کے سیکرٹری جنرل منتخب

ملتان، عون رضا جام مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آباد کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ تحصیل شجاع آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، انجینئر مہر سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی اور سلمان حیدر موجود تھے۔ تحصیل شجاع آباد کی شوری نے متفقہ طور پر عون رضا جام کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا، بعدازاں علامہ اقتدار حسین نقوی نے شجاع آباد کے سیکرٹری جنرل عون رضا اور اُن کی کابینہ سے حلف لیا۔ شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں محبت، اتحاد اور وحدت کے عمل کو فروغ دینا چاہتی ہے، پاکستان عالم اسلام کے لیے ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے جو دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے، اُنہوں نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاکستان ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کا انکار ناممکن ہے، بھارت کی جانب سے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی کی گرفتاری اور نظربندی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج دشمن کی ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر آنکھیں بند نہ کرے، کشمیریوں کو اُن کی جدوجہد کا ثمر ضرور ملنا چاہیے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور محمد عباس صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 481043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش