QR CodeQR Code

شہید شجاع خانزادہ کی جاسوسی کرنے والے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

21 Aug 2015 14:11

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات پر گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی مبینہ جاسوسی کرنے پر ایک کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قاری طاہر اور محمد زبیر پر شبہ ہے کہ وہ 17 اگست کو اٹک میں ہونے والے خود کش حملے سے قبل مسلسل دو ہفتوں تک مرحوم خانزادہ کا پیچھا کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات پر گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، لاہور کے مختلف علاقوں سے ایک کالعدم تنظیم کے سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے تین افراد کی شناخت قاری عتیق الرحمان، محمد ارشاد اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایس پی معروف صفدر والیا نے بتایا کہ ان کا محکمہ روزانہ کی بنیاد پر کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد عادی مجرم نہیں لیکن ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 481127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481127/شہید-شجاع-خانزادہ-کی-جاسوسی-کرنے-والے-کالعدم-تنظیم-کے-2-کارندے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org