0
Sunday 26 Dec 2010 19:01

کلاچی،امام بارگاہ کے متولی اور اس کے بھانجے پر نامعلوم دہشت گردوں کا ہینڈگرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ

کلاچی،امام بارگاہ کے متولی اور اس کے بھانجے پر نامعلوم دہشت گردوں کا ہینڈگرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز-کلاچی شہر میں دو نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے امام بارگاہ فاطمة الزاہرہ کے متولی اور اس کے بھانجے پرہینڈ گرنیڈ سے حملہ،فائرنگ سے بھانجا زخمی،نامعلوم دشت گردوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کلاچی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کلاچی شہر میں واقع امام بارگاہ فاطمة الزاہرہ کے متولی سید کرم حسین شاہ اور اسکا بھانجا سید غلام مر تضیٰ ولد غلام مصطفی جا رہے تھے کہ دو نامعلوم نقاب پوش دہشت گردوں نے ان پرہینڈ گرنیڈ پھینکا۔دھماکے سے دونوں بال بال بچ گئے۔اس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔جس سے سید غلام مرتضیٰ زخمی ہو گیا۔کلاچی پولیس نے زخمی غلام مرتضیٰ کی رپورٹ پر دونامعلوم ملزمان کےخلاف 324-3/4exp-7ATA کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 48115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش