0
Saturday 22 Aug 2015 15:00

حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 تاجر جاں بحق

حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 تاجر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 تاجر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں 2 تاجر عرفان اور اعجاز گرمی کے باعث گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹائی اسپتال منتقل کیا، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 481278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش