0
Saturday 22 Aug 2015 19:05

خیبرایجنسی میں انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم تیسرے روز بھی جاری

خیبرایجنسی میں انسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم تیسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میںانسداد پولیو اور انسداد خسرہ مہم تیسرے روزبھی جاری ہے۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق علاقے میں بڑھتے ہوئے خسرے کی روک تھام کے لئے پولیو مہم کے ساتھ ساتھ انسداد خسرہ مہم بھی کی جارہی ہے۔ 12 روزہ مہم میں 3 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو اور خسرہ سے بچاو کے ویکسین دی جارہی ہے۔تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مہم چلائی جارہی ہے۔ جبکہ ایجنسی میں 7سال بعد انسداد خسرہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 481330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش