QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے سدپارہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی چیک تقسیم

22 Aug 2015 22:39

اسلام ٹائمز: آغا علی رضوی نے سیلاب متاثرین کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے امداد کی جا رہی ہے، جس کو مزید توسیع دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود کے زیرانتظام چلنے والے ادارہ ’’خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان‘‘ کے ذریعے سدپارہ اسکردو میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر نو کے لئے فنڈز ریلز کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں سدپارہ کے عمائدین کو ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے امدادی چیک دے دیا۔ اس موقع ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے امیدوار و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان بھی موجود تھے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ابتدائی طور پر خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے امداد کی جا رہی ہے، جس کو مزید توسیع دی جائے گی اور متاثرین کو انکے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ہر وقت عوام کے درمیان ہی رہے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر عمائدین سدپارہ نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ آغا علی رضوی اور رکن جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کی۔


خبر کا کوڈ: 481371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481371/ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-سدپارہ-میں-سیلاب-متاثرین-کی-بحالی-کیلئے-امدادی-چیک-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org