QR CodeQR Code

قرآن مجید دنیا کو تبدیل کرنیوالی واحد کتاب ہے، برازیلین مصنف پائو لوکوئلو

22 Aug 2015 23:02

اسلام ٹائمز: پائو لو نے حال ہی میں قرآن پاک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اسے ‘‘دنیا کو تبدیل کرنے والی واحد کتاب’’ کا عنوان دیا، 36 ہزار لوگوں نے پائولو کی فیس بک پوسٹ کو لائیک کیا اور تین ہزار افراد نے اسے شیئر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ برازیل کے عالمی شہرت یافتہ مصنف اور دانشور پائولو کوئلو نے کہا ہے کہ قرآن پاک دنیا کو تبدیل کرنے والی واحد کتاب ہے، اس میں تشدد کی ترغیب نہیں دی گئی۔ برازیلین مصنف پائو لو کوئلو نے اپنے تازہ مضمون میں قرآن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ قرآن کی تعلیمات کو اپنے مفاد کیلئے تبدیل کرتے ہیں۔ پائو لو نے حال ہی میں قرآن پاک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اسے ‘‘دنیا کو تبدیل کرنے والی واحد کتاب’’ کا عنوان دیا۔ 36 ہزار لوگوں نے پائولو کی فیس بک پوسٹ کو لائیک کیا اور تین ہزار افراد نے اسے شیئر کیا۔ ایک خاتون نے پائو لو سے سوال کیا کہ کیا واقعی سچ ہے کہ قرآن تشدد اور قتل کا ذریعہ ہے، جس پر پائو لوکوئلو نے قرآن کا دفاع کرتے ہوئے کہا نہیں یہ سچ نہیں ہے۔ پائو لو نے کہا کہ وہ خود عیسائی مذہب کے ماننے والوں میں سے ہیں، صدیوں تک عیسائیوں نے اپنا مذہب مسلط کرنے کیلئے تلوار کا استعمال کیا، خواتین کو چڑیل قرار دے کر قتل کیا، سائنس کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی۔ پائو لو کا کہنا تھا کہ مذہب کو قصور وار نہیں قرار دیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 481378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481378/قرآن-مجید-دنیا-کو-تبدیل-کرنیوالی-واحد-کتاب-ہے-برازیلین-مصنف-پائو-لوکوئلو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org