0
Saturday 22 Aug 2015 23:40

نوجوانوں سے ہتھیار لیکر انکے ہاتھ میں قلم تھما دیا ہے، جنرل ناصر خان جنجوعہ

نوجوانوں سے ہتھیار لیکر انکے ہاتھ میں قلم تھما دیا ہے، جنرل ناصر خان جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے صوبے کو خلفشار سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ صوبے میں جھنڈوں کو جلانے سے لہرانے تک کا سفر عوام کے ساتھ مل کر طے کیا۔ نوجوانوں سے ہتھیار لے کر ان کے ہاتھ میں قلم تھما دیا ہے۔ اس موقع پر مشیر تعلیم سردار خان بڑیچ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ، سابق اسپیکر جان محمد جمالی سمیت دیگر اعلٰی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے صوبے کو خلفشار سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ بلوچستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ پاک فوج چالیس ہزار بچوں کو اعلٰی اداروں میں تعلیم دلا رہی ہے۔ ایف سی کی تعلیم کی فروغ کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ تعلیم کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ اللہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آشنا کرے۔ بلوچستان کے عوام کو تعلیم سے روشناس کرانیوالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہاں کے بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے۔ تاکہ اس کی پسماندگی کا خاتمہ ہو۔ پاک فوج، ایف سی اور صوبائی حکومت کیساتھ ملکر تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالی نے بھی اقراء کا لفظ دے کر ترقی کا زینہ دکھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 481390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش