0
Sunday 23 Aug 2015 17:57

خارجی اور تکفیریوں کا اسلام کیساتھ کو ئی تعلق نہیں، علامہ ریاض شاہ

خارجی اور تکفیریوں کا اسلام کیساتھ کو ئی تعلق نہیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ خارجی اور تکفیریوں کا اسلام کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں، پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنا دیا گیا ہے، بھارت مشرقی پاکستان کی طرز پر سازشوں میں مصروف ہے، پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی بھیک ہر گز نہ مانگے، جمہوریت و سیاست کو کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے، اہل حق ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ لاہور میں جماعت اہلسنّت کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشرے کو مضبوط دینی اقدار پر استوار کرے، اسلام پر عمل ہی سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے سے ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب سے خوف کے سائے چھٹ گئے ہیں۔ سیاست اور مذہب کو جرم اور تشددسے پاک کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ انقلاب نظام مصطفی ﷺ پاکستان کے دروازہ پر دستک دے رہا ہے۔ خوش گوار زندگی کیلئے خاندانی نظام کو مضبوط بنانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 481525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش