QR CodeQR Code

میاں برادران کی ایاز صادق سے ملاقات

23 Aug 2015 23:46

اسلام ٹائمز: وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کی سابق سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران پارٹی کے قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے میں شامل نکات سے متعلق بریفنگ دی، سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں این اے 122 میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے میں شامل قانونی نکات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ مسلم لیگ نواز میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا کہ این اے 122 میں دوبارہ انتخابات کے عدالتی حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، جس کے بعد میاں برادران نے ایاز صادق سے ملاقات کی ہے، تاکہ انہیں سپریم کورٹ جانے سے باز رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 481585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481585/میاں-برادران-کی-ایاز-صادق-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org