0
Sunday 23 Aug 2015 23:52

جامعہ حقانیہ اسلام آباد سے گرفتار دو اساتذہ رہا کردیئے گئے

جامعہ حقانیہ اسلام آباد سے گرفتار دو اساتذہ رہا کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ اٹک واقعے میں گرفتار جامعہ حقانیہ اسلام آباد کے دو استاتذہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کے گرین بیلٹ پر قائم غیرقانونی جامعہ حقانیہ سے گرفتار کیے جانے والے مدرسے کے مہتمم قاری احسان اللہ کے صاحبزادے قاری امداد اللہ اور معلم اشاد کو انسداد دہشتگردی فورس نے رات گئے رہا کردیا ہے جبکہ شوکت علی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تاحال تحویل میں ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے ایک اہلکار کے مطابق ملزم شوکت علی کیخلاف انسداد دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں تفتیش چل رہی ہے۔ حکام کے مطابق، وہ خودکش جیکٹس تیار کرنے کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کا سہولت کار بھی تھا۔ اہلکار کے مطابق، ملزم شکو علی صوبائی وزیر داخلہ کے قتل کے اگلے روز ہی جامعہ حقانیہ اسلام آباد آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 481588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش