QR CodeQR Code

کانگریس ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی حمایت کرے، باراک اوباما

24 Aug 2015 00:17

اسلام ٹائمز: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی جانب قدم بڑھاتا ہے تو پھر امریکا کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں جن میں فوجی آپشن بھی شامل ہے، جو اس سمجھوتے کی مدت کے دوران اور اس کے بعد بھی دستیاب رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر کانگریس پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ کیے گئے سمجھوتے کی حمایت کی جائے۔

عالمی میڈیا کے مطابق صدر اوباما نے یہ بات ایوانِ نمائندگان کے رْکن اور نیویارک سے منتخب ڈیموکریٹ، جیرولڈ نیڈلر کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں کہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی جانب قدم بڑھاتا ہے تو پھر امریکا کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں جن میں فوجی آپشن بھی شامل ہے، جو اس سمجھوتے کی مدت کے دوران اور اس کے بعد بھی دستیاب رہے گا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے لیے مختص دفاعی میزائل فنڈ میں اضافہ کرنے پر تیار ہے، جو ایران جوہری سمجھوتے کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 481599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481599/کانگریس-ایران-کے-ساتھ-جوہری-سمجھوتے-کی-حمایت-کرے-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org