0
Monday 24 Aug 2015 23:28

اب کسی کو خزانہ لوٹنے نہیں دیں گے، پرویز خٹک

اب کسی کو خزانہ لوٹنے نہیں دیں گے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ماضی میں خیبر پختونخوا پر ڈاکوؤں کی حکومت تھی، اب کسی کو خزانہ لوٹنے نہیں دیں گے۔ تھانہ شرقی پشاور کے پولیس رپورٹنگ روم کے افتتاح کے بعد خطاب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مداخلت نے پولیس کا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔ تھانہ کلچر بدلنے کی کوششوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ماضی میں یہ ڈاکوؤں کا گڑھ تھا، سرکاری اسکولوں پر ذاتی گھر اور سڑکوں پر تجاوزات بنائی گئیں۔ خزانے کو لوٹا گیا لیکن اب کسی کو رشوت اور کرپشن پر معاف نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 481763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب