0
Tuesday 25 Aug 2015 00:12

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سیاسی بحران کے حل کی جانب پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق، ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد پہنچا تو غیر رسمی مشاورتی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس کے بعد مشترکہ وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار، پرویز رشید بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیے میں واضع کیا گیا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کا طویل سلسلہ جاری رہا، جس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کیلئے شکایات ازالہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی تاہم چاہتے ہیں کارکنوں کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، کہتے ہیں کہ ہمارے قائد کے ریکارڈڈ پیغامات بھی آن ائیر نہ ہونے دینا بلاجواز ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کراچی آپریشن میں بہت کامیابی ملی ہے جس کے نتیجے میں شہر قائد میں معاشی سرگرمیاں بھی بہتر ہوئی ہیں۔ اگرچہ حکومت نے متحدہ کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنا تو دی ہے تاہم لگتا نہیں کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے مسئلہ کا کوئی حل نکل سکے۔
خبر کا کوڈ : 481770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش