0
Tuesday 25 Aug 2015 17:15

بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جنرل ناصر خان جنجوعہ

بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جنرل ناصر خان جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ پوری قوم کو ملکر کرنا ہوگا۔ اب ہمارے درمیان احساس محرومی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ سول اور عسکری مشترکہ پالیسی سے بلوچستان میں امن، استحکام، ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلی ہیں۔ جس میں صوبہ کا ہر بچہ شامل ہے۔ یہ تینوں منصوبے بلوچستان کی ترقی میں ایک قدم ہیں۔ جو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا بلوچستان کے عوام کو ایک تحفہ ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان کی تربیت کرنا ہے، تاکہ یہاں پر احساس محرومی کا جو عنصر ہے، اسکا خاتمہ ہوسکے۔ بلوچستان کے عوام کے دلوں سے یہ نکالنا ہوگا کہ وہ محرومیوں کا شکار ہیں اور پاکستان بھر میں جہاں بھی بلوچستان کے لوگ آباد ہیں، پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ ان کی جانب محبت کے قدم بڑھائیں۔ ان کا احساس محرومی ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اب ہمارے درمیان احساس محرومی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بلوچستان میں سول اور عسکری مشترکہ پالیسی تشکیل دی گئی، جس کا نام جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان رکھا۔ جس میں وفاقی حکومت سے لیکر بلوچستان کا ہر بچہ شامل ہے۔ بلوچستان اور پاکستان روشن مستقبل کے نشان ہیں۔ پاک فوج سکیورٹی ادارے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم اپنے صوبہ کے عوام کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں۔ جس میں بلوچستان کے غیور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 481931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش