QR CodeQR Code

قتل کی 12 وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

25 Aug 2015 17:25

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں متحدہ رہنما فاروق ستار کو فراہم کردہ فہرست میں سیریل نمبر 2 پر موجود عادل عرف پگلا بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر مبارک علی کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر مبارک علی کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جسے 90 روز کے لئے تفتیش کی غرض سے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ ملزم 1990ء میں اے ایس آئی سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو فراہم کردہ فہرست میں سیریل نمبر 2 پر موجود عادل عرف پگلا بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں عادل عرف پگلا بریگیڈ تھانے کے ایس ایچ او اور سپاہی خرم بٹ کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ ٹارگٹ کلر لیاقت حسین ترک شامل ہے، جو قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 481937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481937/قتل-کی-12-وارداتوں-میں-ملوث-ٹارگٹ-کلر-90-روزہ-ریمانڈ-پر-رینجرز-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org