QR CodeQR Code

یمن پر حملہ آور فوج کا سینئر جنرل جھڑپ میں ہلاک

25 Aug 2015 17:46

اسلام ٹائمز: سعودی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی ہمسائیہ ملک پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں 23 یمنی جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ جازان کے علاقے میں قبائلیوں سے جھڑپ میں سعودی جنرل ہلاک ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن پر حملوں میں سعودی عرب کو ایک اور نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ یمن کے علاقے جازان میں یمنی قبائل اور سعودی فوج کے درمیان ہونے والے مقابلے میں سعودی فوج کا سینئر جنرل ہلاک ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے فوجی ذرائع نے اپنے جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ یمن کے خلاف سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ باب المندب سے متصل یمنی علاقے میں سعودی لڑاکا طیاروں کے تازہ حملے میں 23 یمنی شہید ہوگئے ہیں، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یمن کے دارالحکومت میں اساتذہ کی تنظیم اور سکول کے طالب علموں نے سعودی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، اور عالمی برادری سے انسانی بنیادوں پر حملے رکوانے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 481943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/481943/یمن-پر-حملہ-ا-ور-فوج-کا-سینئر-جنرل-جھڑپ-میں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org