0
Tuesday 25 Aug 2015 18:03

مجلس وحدت مسلمین ملتان شعبہ عزادری سیل کا اہم اجلاس، تمام یونٹس کی شرکت

مجلس وحدت مسلمین ملتان شعبہ عزادری سیل کا اہم اجلاس، تمام یونٹس کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے شعبہ عزاداری کا اجلاس سیکرٹری عزادری سید دلاور عباس زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا، علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں تحصیل شجاع آباد، جلالپور، سورج میانی، سوتری وٹ، حسن آباد، شوک کمہاراں، غازی آباد، گلگشت کالونی، ٹاٹے پور، قادرپور راں، پیراں غائب، ممتازآباد یونٹ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے جلوس ہائے عزاء اور مجالس عزاء کے حوالے خصوصی انتطامات کیے جائیں، سیکرٹری شعبہ عزادری دلاور عباس زیدی نے کہا کہ حکومت جلوس ہائے کے روٹس کی مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے خصوصی اقدامات کرے، اجلا س میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کی تمام تحصیلوں اور یونٹس کے سیکرٹری جنرل متعلقہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے، اجلاس میں محرم کے انتظامات اور مسائل کے حوالے سے ضلعی کابینہ، تحصیلوں کی کابینہ اور ٹائونز کی کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر اداروں سے ملاقات کریں گے اور عزاداروں کے مسائل کو حل کریں گے۔ اجلاس میں سید علی رضا بخاری، ثقلین نقوی، وسیم عباس زیدی، عون رضا جام، عون نقوی، سخاوت علی، الطاف حسین، فخر نسیم، اقبال قریشی، اسماعیل جعفری اور حسنین کربلائی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 481951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش