QR CodeQR Code

سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

25 Aug 2015 23:20

اسلام ٹائمز: علامہ غلام رضا نقوی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہی انکے والد کو گرفتار کیا ہے اور اب ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس انہیں مقابلے میں مار سکتی ہے۔ علامہ غلام رضا نقوی کے بیٹے نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کو پولیس کی ناجائز حراست سے باز یاب کرایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی ایک بار پھر اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق غلام رضا نقوی جیل سے رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ واقع ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں قیام پذیر تھے جبکہ عدالت کے خصوصی احکامات پر ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے لئے لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت سے متعلق قریبی تھانے کو رپورٹ کرتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق علامہ غلام رضا نقوی گذشتہ جمعہ سے تھانے میں رپورٹ نہیں کر رہے تھے، پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ میں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو ان کی عدم موجودگی کا پتہ چلا، جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب علامہ غلام رضا نقوی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہی ان کے والد کو گرفتار کیا ہے اور اب ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس انہیں مقابلے میں مار سکتی ہے۔ علامہ غلام رضا نقوی کے بیٹے نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کو پولیس کی ناجائز حراست سے بازیاب کرایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 482012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482012/سپاہ-محمد-کے-سربراہ-علامہ-غلام-رضا-نقوی-اپنے-گھر-سے-پراسرار-طور-پر-لاپتہ-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org