0
Monday 27 Dec 2010 14:23

یو اے ای نے ایران سے نبٹنے کیلئے امریکا سے ڈرون طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،وکی لیکس

یو اے ای نے ایران سے نبٹنے کیلئے امریکا سے ڈرون طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،وکی لیکس
دبئی سٹی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران سے نمٹنے کے لیے امریکا سے ڈرون طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم واضح کیا تھا کہ فی الحال وہ تہران کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار نہیں۔ ابو ظہبی میں امریکی سفیر سیسن مچل نے اکتیس جنوری دو ہزار سات کو مراسلے میں متحدہ عرب امارات کی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ شیخ محمد بن زائدالنہیان اور امریکی سینٹر کمان کے سربراہ جنرل جان ابی زید کی ملاقات کی تفصیل لکھی ہے۔ ایران کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل جان جان ابی زید نے جب سخت موقف اپنایا اور عرب دوست ملکوں کو ایران کو خبردار کرنے کیلئے سخت بیانات دینے کا مطالبہ کیا تو ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد نے کہا کہ اس سے پہلے ایران ہتھیاروں سے متعلق ایڈوانس ٹیکنالوجی حاصل کر لے آپ ہمیں ڈرون طیارے دیں۔ شیخ محمد بن زائد کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے متعلق کسی بھی فیصلے کی قیمت چکانا پڑے گی،تاہم شیخ محمد بن زائد نے اعتراف کیا کہ فی الحال متحدہ عرب امارات ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔
ادھر وکی لیکس کے ایک اور انکشاف کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النہیان انسداد دہشت گردی سے متعلق پرویز مشرف کی کوششوں سے مطمئن نہیں تھے۔ محمد بن زائد کا کہنا تھا کہ جنوبی علاقوں میں قبائلیوں کو جوڑنے کیلئے پرویز مشرف خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔ ابو ظہبی میں امریکی سفیر سیسن مچل نے اکتیس جنوری دو ہزار سات کو واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں اکیس جنوری کو ابو ظہبی میں امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جان ابی زید اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النہیان کی ملاقات کی تفصیل بتائی۔ شیخ محمد بن زائد النہیان نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو جنوبی حصے میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو ان کوششوں میں شامل کرنے کیلئے پرویز مشرف کے اقدامات ناکافی ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جان ابی زید نے افغانستان میں فوج تعینات کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 48203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش