0
Wednesday 26 Aug 2015 14:28

کوئٹہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

کوئٹہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا۔ منگل کو مقدمے کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نورز خان ہوت نے پولیس سے استفسار کیا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کرکے کیوں پیش نہیں کیا گیا تو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد لندن میں مقیم ہیں فی الوقت ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔ لہذٰا عدالت ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائے۔ جس پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے قومی اخبارات میں اس حوالے سے اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا۔ الطاف حسین کیخلاف مقدمہ پشین کے رہائشی خدائے نور کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ اس میں فوج اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر الطاف حسین کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 482086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش