0
Wednesday 26 Aug 2015 16:52

مالی بے ضابطگیوں کا الزام، خیبر پختون خوا کے سیکریٹری انڈسٹریز گرفتار

مالی بے ضابطگیوں کا الزام، خیبر پختون خوا کے سیکریٹری انڈسٹریز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن نے سیکریٹری انڈسٹریز ساجد جدون کوکروڑوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پشاور میں احتساب کمیشن کے ذرائع کے مطابق ساجد جدون کو اختیارات کے غلط استعمال اوربے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے، جن کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ساجدجدون سے پہلے بھی حاضرسروس صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کوحراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ اسی محکمے کے سیکرٹری میاں وحید الدین کو احتساب کمیشن مفرورقراردے جاچکاہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر سے عوام کا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرانے کے لئے گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 482135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش