0
Wednesday 26 Aug 2015 20:06

محکمہ تعلیم جی بی بھرتیاں این ٹی ایس سے ذریعے نہ کروانا کرپشن مافیا کی فتح ہے، انجینئر اسلم

محکمہ تعلیم جی بی بھرتیاں این ٹی ایس سے ذریعے نہ کروانا کرپشن مافیا کی فتح ہے، انجینئر اسلم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے نہ کرانا معیار کو پائمال کرنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے میرٹ کو قتل کرنے کی کوشش ہے، لاکھ کمیٹیاں بھی بنائی جائیں میرٹ اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتی جب تک محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیاں این ٹی ایس یا ایف پی ایس سی کے ذریعے نہ کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت بھی پرانی حکومت کی ڈگر پر چلنے لگی ہے اور ابھی تک چور دروازوں سے ہونے والی بھرتیاں روکنے میں نہ صرف ناکام ہے بلکہ اس سے مستفید ہو رہی ہے اگر صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کے ساتھ یہ ناروا سلوک جاری رکھا تو انکا حشر سابقہ حکومت سے بھی برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کرنے والے اہم ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی بجانے انکو مراعات سے نوازا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت اخباری حد تک اس مافیا کے خلاف بہت اچھے بیانات دینے میں مگن ہے لیکن عملی طور پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان سے نیک توقعات بھی ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کب وہ محکمہ تعلیم کے مجرموں کا گھیرا تنگ کرے گا اور محکمہ تعلیم کی ڈبتی ناو کو پار لگائے گا اور محکمہ تعلیم میں موجود کرپٹ مافیا کا گھیرا تنگ کیا جائے گا، گلگت بلتستان میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے نہ کروانا کرپٹ مافیا کی فتح ہے۔
خبر کا کوڈ : 482178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش