QR CodeQR Code

جج کو دھمکی دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنا چاہیے، جہانگیر ترین

26 Aug 2015 23:31

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کا ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ جب تک دھاندلی کے ذمے داروں کو سزائیں نہیں ملیں گی، الیکشن سسٹم درست نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اگر جج ن لیگ کے حق میں فیصلہ نہ کریں تو یہ لوگ غنڈا گردی کرتے ہیں، جج کو دھمکی دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنا چاہیے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب تک دھاندلی کے ذمے داروں کو سزائیں نہیں ملیں گی، الیکشن سسٹم درست نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن کے ذمے داروں کو جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج کو دھمکی دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنا چاہئے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی بدولت مسلم لیگ ن کی تیسری وکٹ گری ہے، اب الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو برطرف ہوجانا چاہیے، خواجہ آصف بھی نااہل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 482222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482222/جج-کو-دھمکی-دینے-پر-پرویز-رشید-اور-رانا-ثناء-اللہ-برطرف-کرنا-چاہیے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org