0
Wednesday 26 Aug 2015 23:39

قصور ویڈیو اسکینڈل کا ملزم تنزیل الرحمان گرفتار

قصور ویڈیو اسکینڈل کا ملزم تنزیل الرحمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم تنزیل الرحمان آج گائوں گیا، جہاں لوگوں کو دھمکیاں دینے پر اس کا جھگڑا ہوگیا، مقامی لوگوں نے تنزیل الرحمان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے اور لوگوں کو دھمکیاں دینے پر تنزیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم تنزیل الرحمان نے مرکزی کیس میں 30 اگست تک عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 482223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش