0
Wednesday 26 Aug 2015 23:58

گلگت بلتستان میں کھوئے ہوئے سیاسی مقام کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان میں کھوئے ہوئے سیاسی مقام کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی آگلے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کریگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت زرداری ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، قمرزمان، شیری رحمان، شہلا رضا اور ندیم افضل چن نے شرکت کی۔۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن میں بدترین شکست پر غور کیا گیا، اجلاس میں گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔ قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی آئندے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کرکے سفارشات مرتب کریگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کھوئے ہوئے سیاسی مقام کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ہے، اتار چڑھاو سیاسی زندگی کا حصہ ہیں، اہم بات یہ ہے کہ کون کیا کرتا ہے کہ وہ گرتا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جلد ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں دوبارہ بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔
خبر کا کوڈ : 482226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش