QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

27 Aug 2015 02:17

اسلام ٹائمز: وزارت تجارت کے سینیئر افسر کے مطابق دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت یکم ستمبر دو ہزار چھ سے پاکستان کیطرف سے ایران کیلئے تین سو نو اشیاء پر کم ٹیرف نافذ العمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ختم ہوگئے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ایک سینیئر افسر کے مطابق دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت یکم ستمبر دو ہزار چھ سے پاکستان کیطرف سے ایران کیلئے تین سو نو اشیاء جبکہ ایران کی جانب سے پاکستان کیلئے تین سو اڑتیس اشیاء پر کم ٹیرف نافذ العمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان سے آزاد تجارتی معاہد ہ کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ایران کو پیشکش کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 482231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482231/پاکستان-اور-ایران-کا-دوطرفہ-تجارت-5-ارب-ڈالر-تک-بڑھانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org