0
Thursday 27 Aug 2015 16:07

کراچی میں چائنا کٹنگ کے بادشاہ چنّو ماموں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی میں چائنا کٹنگ کے بادشاہ چنّو ماموں کے گرد گھیرا تنگ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کرپشن کے الزام میں بڑی مچھلیاں جال میں پھنسنا شروع ہوئیں، تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنما محمد انور کے بھائی چنّو ماموں اور اس کے کارندوٕں کے گرد بھی شکنجہ کسنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا، کراچی میں چائنا کٹنگ کے خلاف سندھ پوليس بھی حرکت میں آگئی، چنّو ماموں کیلئے چائنگ کٹنگ کرنیوالے کے ایم سی افسران کی تلاش شروع کر دی گئی، پوليس حکام کا ايڈمنسٹريٹر کراچی کو خط کی کاپی میڈیا نے حاصل کرلی۔ چنّو ماموں اور زیر حراست بلڈر مجیب کیخلاف رینجرز نے مقدمہ درج کرا دیا، پولیس نے رینجرز کی جانب سے درج مقدمے کی تفتیش تیز کر دی۔ کراچی پولیس کو چنّو ماموں کے ساتھی الياس سہگل اور سليم قريشی کی تلاش ہے، دونوں ملزمان نے جعلی کاغذات پر نارتھ کراچی، سرجانی ميں کروڑوں کی سرکاری اراضی بیچی، چند روز ميں چنوں ماموں کی ٹيم کے اہم کارندوں کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 482344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش