QR CodeQR Code

ٹڈاپ کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم جاری

27 Aug 2015 16:33

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے نے ٹڈاپ مالی اسکینڈل سے متعلق تفتیش مکمل کرتے ہوئے 12 مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیئے، حتمی چالان میں پیپلز پارٹی کے دونوں مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا، جس پر عدالت نے یوسف گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی اسکینڈل کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف 7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) مالی اسکینڈل سے متعلق تفتیش مکمل کرتے ہوئے 12 مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے حتمی چالان میں پیپلز پارٹی کے دونوں مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا، جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دونوں مرکزی رہنما 12 مختلف مقدمات میں پیش ہو کر اپنی ضمانتیں کروا چکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 482346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482346/ٹڈاپ-کرپشن-کیس-سابق-وزیراعظم-یوسف-گیلانی-اور-امین-فہیم-کی-گرفتاری-کا-حکم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org