0
Thursday 27 Aug 2015 16:34

بولان، ریلوے کی پٹری پر بم نصب کرتے ہوئے 3 دہشتگرد دھماکے سے ہلاک

بولان، ریلوے کی پٹری پر بم نصب کرتے ہوئے 3 دہشتگرد دھماکے سے ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بولان کے علاقے میں تین دہشتگرد اپنے ہی ہاتھوں مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگرد تخریب کاری کے سلسلے میں ریلوے کے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ اسی دوران بم پھٹ گیا۔ جس سے تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سن کر سکیورٹی اہلکار موقع پہنچ گئے، جنہوں نے دہشتگردوں کی نعشوں کی شناخت کے لئے انہیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر تین ہینڈ گرنیڈ بھی ملے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ دھماکے سے ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی فوری مرمت کے لئے ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 482347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش