QR CodeQR Code

کراچی سے گرفتار "را" کے 4 ایجنٹ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

28 Aug 2015 17:40

اسلام ٹائمز: تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے زیرِ استعمال اکاؤنٹس پکڑے گئےہیں، اور انہوں نے بھارت جا کر تربیت بھی حاصل کی، جبکہ گرفتار دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے، اور محرم الحرام میں دہشتگردانہ کارروائیاں بھی کرنا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے چار ایجنٹوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے “را” کے 4 ایجنٹوں شفیق عرف پپو، خالد امان، محسن اور ظفر عرف ٹینشن کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کو گزشتہ روز کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا، جن سے کچھ ایسے اکاوٹنس بھی پکڑے گئے ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے زیرِ استعمال ہیں، اور انہوں نے بھارت جا کر تربیت بھی حاصل کی، جبکہ گرفتار دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے، اور محرم الحرام میں دہشتگردانہ کارروائیاں بھی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دہشت گردوں سے تفتیش کے لئے، انہیں جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے، جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 482558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482558/کراچی-سے-گرفتار-کے-4-ایجنٹ-14-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org