QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

28 Aug 2015 19:53

اسلام ٹائمز: سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 40 پیسے، پیٹرول 6 روپے 14 پیسے، ہائی آکٹین 7 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے، اور مٹی کا تیل 7 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے تک کمی کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 40 پیسے، پیٹرول 6 روپے 14 پیسے، ہائی آکٹین 7 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے، اور مٹی کا تیل 7 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری جائزے کے بعد وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزریراعظم نوازشریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 482572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482572/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-کمی-سمری-وزارت-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org