QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری کا لیاقت باغ راولپنڈی سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کا اعلان

28 Aug 2015 23:38

اسلام ٹائمز: کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کی مہم لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع کریں گے، لیاقت باغ ان کی والدہ کی جائے شہادت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت باغ راولپنڈی سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کہتے ہیں لیاقت باغ ان کی والدہ کی جائے شہادت ہے اس لیئے یہی سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کی مہم لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع کریں گے، لیاقت باغ ان کی والدہ کی جائے شہادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے کارکنان ورکرز کنونشن کی تیاریاں کریں۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 482605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/482605/بلاول-بھٹو-زرداری-کا-لیاقت-باغ-راولپنڈی-سے-بلدیاتی-انتخابی-مہم-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org