0
Saturday 29 Aug 2015 09:01

کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے

کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھارت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں جاوید احمد میر، مشتاق احمد صوفی اور غلام نبی زکی نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں بھارت مخالف مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ سری نگر میں اہم مقامات پر آزادی اور پاکستان کے حق میں بینر بھی لگائے گئے ہیں۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی مسلسل نظربند ہیں، قابض بھارتی فوج نے انہیں جمعہ کی نماز بھی مسجد میں پڑھنے کی اجازت نہ دی۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سری نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کریں۔
خبر کا کوڈ : 482626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب