0
Saturday 29 Aug 2015 11:26

انقلاب اسلامی نے آج شرق سے غرب تک استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے، علامہ اسد رضا بخاری

انقلاب اسلامی نے آج شرق سے غرب تک استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے، علامہ اسد رضا بخاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ جشن  ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی تقریب سے خطاب میں معروف عالم دین اور مذہبی سکالر علامہ سید اسد رضا بخاری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے بطن سے عظیم انقلاب جہانی کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔ انقلاب اسلامی نے آج شرق سے غرب تک استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے۔ پوری دنیا میں آج شیاطین شرق و غرب نے جنگ بپا کر رکھی ہے۔ رہبر کبیر امام خمینی (رض) کی آواز پر ملت ایران نے لبیک کہا۔ اقبال نے امام خمینی (رضوان اللہ) کے انقلاب کی پیشن گوئی اپنے کلام میں دے دی تھی، اقبال نے ایران سے اٹھنے والے انقلاب کی منظر کشی اپنے اشعار میں کی۔ آج اس انقلاب کو پھلتے پھولتے دیکھ کر منافقین میں کھلبلی مچ چکی ہے، اسلام کو اصل خطرہ منافقین سے ہے، انقلاب نے ان منافقین کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے، آج منافقین یہود و نصاریٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ سید اسد رضا بخاری کا کہنا تھا کہ دو ذوات مقدسہ کے سفر ایران نے قم المقدسہ کو چشمہ فیض و علم بنا دیا ، جس سے آج پوری دنیا سیراب ہو رہی ہے۔ آل محمد (ع) کی میراث ہو آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 482641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش